کیچز چھوڑیں گے تو میچ جیت نہیں سکتے، عماد وسیم

کیچز چھوڑیں گے تو میچ جیت نہیں سکتے، عماد وسیم

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ کیچز چھوڑیں گے تو میچ جیت نہیں سکتے ۔گزشتہ روز ابوظہبی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔میچ کے بعد کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کاکہنا تھا کہ ٹیم کو ابھی بہت کچھ کرنے اور سیکھنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے خلاف ہم نے خران کرکٹ کھیلی اور بہت کیچز بھی ڈراپ کیے ۔واضح رہے کہ گزشتہ شب ابوظہبی میں کھیلے گئے پی ایس ایل سیزن 6 کے 22 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد کنگز نے یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 191 رنز کا ہدف دیا ۔کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم نے 54 گیندوں پر 81 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جس میں تین چھکے اور سات چوکے شامل تھے جبکہ وقاص مقصود اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔