ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2253 کیس، 29 اموات کی تصدیق، 44061 ٹیسٹ کیے گئے ، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر

 ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2253 کیس، 29 اموات کی تصدیق، 44061 ٹیسٹ کیے گئے ، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس وباکےحوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔پیر کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 253 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے اور 29 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 28 فیصد,لاہور میں 34 فیصد،پشاور میں 23 فیصد اور اسلام آباد میں 38 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا وائرس کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 45 فیصد،اسلام آباد میں 36 فیصد،گجرات میں 59فیصد اور لاہور میں30 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 44 ہزار 61 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 8 ہزار 36, پنجاب میں 22 ہزار 916, خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 931, اسلام آباد میں 4 ہزار 773, بلوچستان میں 483,گلگت بلتستان میں 312، آزاد کشمیر میں 610 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 71 ہزار 878 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 245 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار 38 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 7 ہزار 453 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 11 ہزار 17، بلوچستان میں 19 ہزار 220، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 961، اسلام آباد میں 48 ہزار 81، خیبر پختونخوا میں 76 ہزار 104، پنجاب میں 1 لاکھ 86ہزار 659 اور سندھ میں 2 لاکھ 61 ہزار 411 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہزار 537ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 458 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 5 ہزار 769 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 مریض ہسپتالوں میں اور تین ہسپتال کے باہر اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 159 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 526 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔بلوچستان میں 202 اموات، گلگت بلتستان میں 103 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 320 اموات ہو چکی ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 95 لاکھ 29 ہزار 763 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 2 ہزار 329 مریض زیر علاج ہیں۔