ضلع قصور کے عوام کے لئے خوش خبری چھانگا مانگا ضلع قصور میں ڈیئر سفاری پارک کا افتتاح

ضلع قصور کے عوام کے لئے خوش خبری چھانگا مانگا ضلع قصور میں ڈیئر سفاری پارک کا افتتاح

لاہور :ضلع قصور کے عوام کے لئے خوش خبری چھانگا مانگا ضلع قصور میں ڈیئر سفاری پارک کا افتتاح کر دیا گیا۔ پارک کا قیام صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار محمد آصف نکئی کی خصوصی کاوشوں پر عمل میں آیا۔ ڈیئر سفاری پارک کا افتتاح صوبائی وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری جناب سید صمصام علی بخاری نے کیا. اس موقع پر انہوں نے ضلع قصور کے عوام کو تفریحی سہولت کی فراہمی پرصوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار محمد آصف نکئی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی ماحول انسان کی ذہنی اور جسمانی نشونما کے لئے انتہائی اہم ہے۔ اس پارک میں تفریح کے لئے آنے والوں کو قدرتی ماحول کے ساتھ ساتھ آزاد جنگلی حیات کو قریب سے دیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔ سردار محمد آصف نکئی نے چھانگا مانگا میں سپرنگ ٹری پلانٹیشن 2021 کی مناسبت سے پودا بھی لگایا۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے سموگ اور آلودگی سے نجات کا واحد ذریعہ درختوں کی تعداد بڑھانا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہر شہری درخت لگا کر اپنے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات کو ایک جگہ قید کرنے سے بہتر ہے کہ انکو قدرتی ماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ بھرپور طریقے سے پھل پھول سکیں۔