وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس اور وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں کے مابین اہم ملاقات

تمام امتحانی بورڈز کو تفصیلی مشاورت کے بعد اعتماد میں لے لیا گیا، باہمی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ ہوا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران تمام مسائل کے حوالے سے تفصیلی نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا

  وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس اور وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں کے مابین اہم ملاقات

لاہور :  وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس اور وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں کے مابین اہم ملاقات، ملاقات میں کرونا وائرس کی بدولت در پیش تمام مسائل پر تفصیلی گفتگو اور اظہار خیال کیا گیا  ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ تمام امتحانی بورڈز کو تفصیلی مشاورت کے بعد اعتماد میں لے لیا گیا، باہمی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ ہوا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران تمام مسائل کے حوالے سے تفصیلی نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا،غیر معمولی صورتحال میں غیر معمولی فیصلے کرنا ہوتے ہیں