عوام کی فلاح و بہبود کےلئے پنجاب حکومت تما م تر وسائل بروئے کار لارہی ہے : صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین

صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کی عوام سے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی اپیل

عوام کی فلاح و بہبود کےلئے پنجاب حکومت تما م تر وسائل بروئے کار لارہی ہے : صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین

لاہور : صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے اپنے ایک جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ پنجا ب حکومت کی جانب سے عام آدمی کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں عام آدمی خاص طور پر دیہاڑی دار طبقہ پریشان نہ ہو ۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے باعث دیہاڑی دار اور چھوٹا طبقہ بہت متاثر ہورہا ہے تاہم حوصلہ افزاءامر ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے مجموعی طور 1.25کھرب روپے کے معاشی پیکیج کے اعلان کے باعث ملک کے سوا ایک کروڑ مستحق خاندانوں کو بارہ ہزار روپے کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی واضح ہدایات کے مطابق یہ عمل نہایت شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر سر انجام دیا جا رہا ہے اور اس کے علاوہ مزدوروں اور ورکرز کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے بھی خصوصی پروگرام کا اجراءایک نیک شگون ثابت ہوگا۔

صوبائی وزیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حکومت کی جانب سے قائم کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بناکر ہی کورونا کو شکست دی جا سکتی ہے مگر لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعد دیکھا جا رہا ہے کہ عوام میں اکثریت ایس او پیز کے منافی چل رہی ہے جو کہ یقینی طور پر سب کےلئے ایک لمحہ فکریہ ہے ،اس لئے ہم سب کو بحیثیت ذمہ دار شہری اپنے فرائض کو سمجھتے ہوئے حکومت کا مکمل ساتھ دینا ہوگا تاکہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ کی جا سکیں۔