بھکر پولیس کا سٹی بھکر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ۔سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کیلئے بھکر پولیس ہمہ وقت مستعد و چوکس ہے: ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء 

ایس ڈی پی اوزصدر سرکل محمد منیر بدر،ڈی ایس پی ھیڈ کواٹر خالد محمود خان، پاک آرمی، ایلیٹ پولیس فورس اور تھانہ جات کے پولیس افسران ہمراہ پولیس وین فلیگ مارچ میں شریک ہوئے۔ فلیگ مارچ بھکر سٹی کے مختلف حصوں تک جاری رہا۔

بھکر پولیس کا سٹی بھکر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ۔سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کیلئے بھکر پولیس ہمہ وقت مستعد و چوکس ہے: ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء 

بھکر: تفصیلات کے مطابق امن و امان کی سلامتی اور جرائم کے سد باب کیلئے بھکر پولیس فرائض کی انجام دہی میں شب وروز بر سرپیکار ہے۔ سماج دشمن عناصر کو پیغام دینے بھکر پولیس کی جانب سے بھکر سٹی کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا۔ ڈی پی او بھکرکیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کے زیر قیادت فلیگ مارچ کا آغاز ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بھکر سے کیا گیا۔ ایس ڈی پی اوزصدر سرکل محمد منیر بدر،ڈی ایس پی ھیڈ کواٹر خالد محمود خان، پاک آرمی، ایلیٹ پولیس فورس اور تھانہ جات کے پولیس افسران ہمراہ پولیس وین فلیگ مارچ میں شریک ہوئے۔ فلیگ مارچ بھکر سٹی کے مختلف حصوں تک جاری رہا۔

اس حوالے سے ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ امن عامہ کے قیام، جرائم کے سد باب اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے بھکر پولیس پوری قوت کے ساتھ فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہے۔ عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ اور حکومتی احکامات پر عمل درآمد کروانے کیلئے ہر ممکن وسائل و ذرائع بروئے کا ر لائے جارہے ہیں۔ حالیہ لاک ڈا¶ن صورت حال میں صحت عامہ کیلئے عوام الناس پولیس کے ساتھ تعاون کرے ۔