آٹا چینی چوروں کے ترجمان بے بنیاد الزامات کے بجائے ثبوت سامنے لائیں، عظمی بخاری

نیب نیازی گٹھ جوڑ کی کٹھ پتلیاں اپنی زبانیں بند کریں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ چینی چوروں کو بچانے کی کوشش نہ کریں: ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب

آٹا چینی چوروں کے ترجمان بے بنیاد الزامات کے بجائے ثبوت سامنے لائیں، عظمی بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹا چینی چوروں کے ترجمان بے بنیاد الزامات کے بجائے ثبوت سامنے لائیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کرائے کے ترجمان قوم کو بتائیں کہ حمزہ شہباز ایک سال سے ناحق قید ہیں۔ اُنہوں نے سوال اُٹھایا کہ حمزہ شہباز پر الزامات میڈیا کے ذریعے کیوں بتا رہے ہیں؟ مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا اس سارے معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی کٹھ پتلیاں اپنی زبانیں بند کریں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ چینی چوروں کو بچانے کی کوشش نہ کریں۔