ایک وقت تھا جب مولانا فضل الرحمان عورت کی حکمرانی کے خلاف فتوے دیا کرتے تھے: فیاض الحسن چوہان

ایک دفعہ پھر مکس اچار پارٹی کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے کردار کو بخوبی نبھانے پر مولانا فضل الرحمان کو ''مولانا نواز شریف زرداری'' کا لقب دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان کے لیے سیکیورٹی رسک قرار دینے والے مولانا فضل الرحمان آج انکا دفاع کرنے میں جتے ہوئے ہیں

ایک وقت تھا جب مولانا فضل الرحمان عورت کی حکمرانی کے خلاف فتوے دیا کرتے تھے: فیاض الحسن چوہان

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ایک دفعہ پھر مکس اچار پارٹی کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے کردار کو بخوبی نبھانے پر مولانا فضل الرحمان کو '' مولانا نواز شریف زرداری'' کا لقب دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان کے لیے سیکیورٹی رسک قرار دینے والے مولانا فضل الرحمان آج انکا دفاع کرنے میں جتے ہوئے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایک وقت تھا جب مولانا فضل الرحمان عورت کی حکمرانی کے خلاف فتوے دیا کرتے تھے۔

قسمت کی ستم ظریفی دیکھئے، آج وہی مولانا تھالی کے بینگن کی طرح بیگم صفدر اعوان کے جانب لڑھک آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی سمیت وہ بڑی پارٹیاں جو دو دن کی کال پر موچی دروازے، لیاقت باغ اور نشتر پارک میں لاکھوں کا مجمع اکٹھا کرتی تھیں، آج احتساب سے بچنے کے لیے '' مولانا نواز شریف زرداری'' کا کندھا لینے پر مجبور ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ مہنگائی کی آڑ میں مکس اچار پارٹی اپنی کھربوں ڈالرز کی کرپشن کے احتساب سے نہیں بھاگ سکتی۔ عوام نے 2018 کے الیکشن میں بھی اور لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پہلے جلسے میں بھی اپوزیشن کو مسترد کر کے انکی حیثیت یاد دلا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرنے پر حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے سامنیکوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی جائے گی۔ قانون شکنی یا عدالتی، ریاستی اور جمہوری اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی صورت میں قانون حرکت میں آئے گا۔