ایک برطانوی ریسٹورنٹ نے دیوہیکل برگر تیار جس کا وزن تقریباً 12 کلوگرام سے زائد ہے

ریسٹورنٹ انتظامیہ نے پیٹو حضرات کو یہ چینلج دیا ہے کہ جس نے بھی یہ برگر ایک گھنٹے میں چٹ کردیا اس سے بل نہیں لیا جائے گا

ایک برطانوی ریسٹورنٹ نے دیوہیکل برگر تیار جس کا وزن تقریباً 12 کلوگرام سے زائد ہے

ایک برطانوی ریسٹورنٹ نے دیوہیکل برگر تیار کیا ہے جس کا وزن تقریباً 12 کلوگرام سے زائد ہے۔ ریسٹورنٹ انتظامیہ نے پیٹو حضرات کو یہ چینلج دیا ہے کہ جس نے بھی یہ برگر ایک گھنٹے میں چٹ کردیا اس سے بل نہیں لیا جائے گا۔56 برگروں کے برابر اس برگر میں 24 پاونڈ گوشت، پنیر شامل کیا گیا ہے جبکہ خنزیر کے گوشت کو 20 ٹکڑے بھی موجود ہیں۔واضح رہے کہ اس دیوہیکل برگر میں 30 ہزار کیلوریز موجود ہیں۔

ریستوران کے مطابق ایک شخص نے اسے کھانے کی کوشش کی لیکن تصویرسے ہٹ کر جب اس نے برگر کی اصل جسامت دیکھی تو اس کی ہمت اور چاہت دونوں دم توڑ گئے۔