محکمہ تعلقات عامہ میں انٹرن شپ کیلئے آئی طلبہ و طالبات کاادارے کے مختلف ونگز کا مطا لعاتی دورہ

اس موقع پر افسران نے انہیں آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں ریگو لر چھپنے والے اخبارات و رسائل کا ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ ہو چکا ہے جبکہ عرصہ دراز سے نہ چھپنے والے اخبارات و رسائل کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے

محکمہ تعلقات عامہ میں انٹرن شپ کیلئے آئی طلبہ و طالبات کاادارے کے مختلف ونگز کا مطا لعاتی دورہ

لاہو ر: محکمہ تعلقات عامہ پنجاب لاہور میں انٹرن شپ کیلئے آئی یونیورسٹی آف نارووال، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب،ایم اے کالج اور سپیرئیر کاج کے طلبہ وطالبات کے وفد نے آج پریس لاز برانچ،ایڈور ٹائز منٹ سیکشن، پریس انفرمیشن سیکشن، سوشل میڈیا ونگز،فلمز اینڈ پبلیکیشن سیکشن،بک سیکشن اور ٹیکنیکل سیکشن کا مطا لعاتی دورہ کیا۔اس موقع پر افسران نے انہیں آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں ریگو لر چھپنے والے اخبارات و رسائل کا ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ ہو چکا ہے جبکہ عرصہ دراز سے نہ چھپنے والے اخبارات و رسائل کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہر جرائد کا ریکارڈترتیب وار مرتب کر لیا گیا ہے۔ طلبہ وطالبات کو  سرکاری اشتہارات، فلمز اینڈ پبلیکیشن،بک سیکشن اورسوشل میڈیا کے بارے بھی معلومات فراہم کی گئیں۔