صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض کے زیر صدارت اہم اجلاس

اجلاس میں محکمہ ترقی نسواں پنجاب اورUN ویمن کے اشتراک سے صوبہ پنجاب کی سطح پرخواتین کے حقوق سے متعلق رائج قوانین کابذریعہ ZOOM اہم تجزیاتی جائزہ لیا گیا

صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض کے زیر صدارت اہم اجلاس

لاہور: صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض کے زیر صدارت محکمہ ترقی نسواں پنجاب اورUN ویمن کے اشتراک سے صوبہ پنجاب کی سطح پرخواتین کے حقوق سے متعلق رائج قوانین کابذریعہ ZOOM اہم اجلاس میں تجزیاتی جائزہ لیا گیا۔اس میں بابت جنڈر ڈسکریمینیشن کرکے، اہم تجاویز مرتب کی گئیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر وویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے کہا ہے کہ چائلڈ ایج میرج، عورت کا وراثتی جائیداد میں حصہ، گھریلو تشدد، ریپ، دیگر جرائم سے متعلق قوانین کے حوالے سے تنقیدی و تجزیاتی جائزہ لیا گیاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عورت مرد صنف کے لحاظ سے قوانین میں خلا کی یہ Gap Analysis Report متعلقہ اداروں کو برائے ترامیم قوانین بھجوائی جارہی ہے جس کی آج باقاعدہ لانچنگ کی گئی ہے وزیر برائے وویمن ڈویلپمنٹ نے کہا کہ اس کاوش سے اداروں میں خواتین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق آسانی پیدا ہوگی۔انہوں نے کہاکہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے قوانین میں موجود خلا کی نشاندہی کے لیے یہ تجزیہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

آشفہ ریاض کا کہنا تھا کہ ان GAPS کو دورکرکے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ جن ممالک میں رئیل گراؤنڈز پر قوانین پر عملدرآمد موجود تو انصاف اور امن و امان کی فراہمی کا عمل آٹو پر لگ جاتا ہے۔ صوبائی سیکرٹری محکمہ وویمن ڈویلپمنٹ عنبرین رضانے اجلاس میں اپنی بریفنگ میں کہا کہ محکمہ کافوکس اس وقت عورتوں کے لیے بنائے گئے حقوق پر عملدرآمد کروانے پر ہے۔آن لائن اجلاس میں محکمہ وویمن ڈویلپمنٹ کے متعلقہ افسران UN ویمن اور سٹیک ہولڈر اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔