چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ بہاولپور کا اچانک دورہ، بچوں کے لئے آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا

اس موقع پر چیئر پرسن سارہ احمد نے سی پی آئی بہاولپور میں آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا۔چیئر پرسن سارہ احمد کی ہدایت پر فوکل پرسن کائنات رضا نے سی پی آئی بہاولپور میں بچوں کے لیے آئی ٹی لیب بنوائی

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ بہاولپور کا اچانک دورہ، بچوں کے لئے آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا

لاہور: چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے آج چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ بہاولپور کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے سی پی آئی بہاولپور میں انتظامی معاملات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر چیئر پرسن سارہ احمد نے سی پی آئی بہاولپور میں آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا۔چیئر پرسن سارہ احمد کی ہدایت پر فوکل پرسن کائنات رضا نے سی پی آئی بہاولپور میں بچوں کے لیے آئی ٹی لیب بنوائی۔

چیئر پرسن سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تمام سیکشنز کا دورہ کیا اور بیورو میں مقیم بچوں سے ملاقات بھی کی۔ وہ سی پی آئی میں مقیم بچوں کے ہاسٹلز میں بھی گئیں اور ان کو مہیا کی جانے والے سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ انچارج بہاولپور  نے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کو سی پی آئی بہاولپور کے انتظامی معاملات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر پرسن سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورورحیم یار خان میں مقیم بچوں کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ بیورو میں مقیم بچوں کیلئے جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے آئی ٹی لیب قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد سی پی رحیم یار خان کی کارکردگی اور مسائل کا جائزہ لینا تھا۔ سی پی آئی بہاولپورمیں تمام عملہ بچوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور ایمانداری کے ساتھ فرائض سر انجام دے رہا ہے۔ سارہ احمد نے کہا کہ سی پی آئی میں مقیم بچوں کے ساتھ مل کر اور وقت گزار کر اچھا لگا۔