ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکےاحکامات پرعمل کرتے ہوئے SHO تھانہ صدر بھکر نے لاپتہ لڑکا تلاش کرکے ورثاکے حوالے کردیا

ڈی پی او بھکر نے ایس ڈی پی او صدر سرکل محمد منیر بدراور ایس ایچ او تھانہ صدر بھکر محمد اختر بگا کو احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دی جائے اور لڑکے کی تلاش شروع کی جائے

ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکےاحکامات پرعمل کرتے ہوئے SHO تھانہ صدر بھکر نے لاپتہ لڑکا تلاش کرکے ورثاکے حوالے کردیا

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ چاہ امیر والہ کی رھائشی کریمہ مائی بیوہ حقنواز قوم لوٹھر سکنہ چاہ امیر والا نے 2020۔9۔12کو تھانہ میں درخواست دی کہ میرا بیٹا محمد اعظم ولد حقنواز بعمر 13/14 سال جو کیکری موڑپر موٹر سائیکل میکنک کی شاپ پر کام کرتا تھادکان مالک کے ڈانٹنے کی وجہ سے چلا گیا ہے کافی تلاش بسیار کے بعد بھی اس کا سراغ نہ ملا ھے۔خدشہ ہے کہ میرے بیٹےکو کسی نے اغواءنہ کرلیا ہو۔پولیس کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈی پی او بھکر نے ایس ڈی پی او صدر سرکل محمد منیر بدراور ایس ایچ او تھانہ صدر بھکر محمد اختر بگا کو احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دی جائے اور لڑکے کی تلاش شروع کی جائے۔

جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر بھکر نے ہر مکمن وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور موبائل ڈیٹا کی مدد سے گم شدہ لڑکے محمد اعظم ولد حقنواز قوم لوٹھر سکنہ چاہ امیر والا کو میانوالیر سے تلاش کرکے ورثاکےحوالے کردیا۔لڑکے کا کہنا ہےکہ ناراضگی کی وجہ سے گھر سے بھاگ گیا تھا۔لڑکے کے وارثان نے بھکر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او بھکر نے ایس ایچ او اور اسکی ٹیم کو شاباش دی۔