ایڈیشنل سیشن جج راجن پور میاں خادم حسین نے آج ڈسٹرکٹ جیل راجن پور کا دورہ

جیل ہذا پر مقید معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث کوئی اسیر نہ تھاایڈیشنل سیشن جج راجن پور نےجیل کے مختلف حصوں کا معائنہ اور انتظامیہ کی جانب سے کۓ جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا

ایڈیشنل سیشن جج راجن پور میاں خادم حسین نے آج ڈسٹرکٹ جیل راجن پور کا دورہ

لاہور : ایڈیشنل سیشن جج راجن پور میاں خادم حسین نے آج ڈسٹرکٹ جیل راجن پور کا دورہ کیا۔سول جج راجن پور محمد رضا شیر اور سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالصبور سکھیرا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انھوں نےجیل کے کچن،ہسپتال اور بارکس کا وزٹ کیا۔جیل ہذا پر مقید معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث کوئی اسیر نہ تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج راجن پور نےجیل کے مختلف حصوں کا معائنہ اور انتظامیہ کی جانب سے کۓ جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دریں اثنا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ محمود حیات نے آج ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ کیا۔ سیشن جج محمود حیات نے جیل کی مکمل انسپکشن کی۔اس موقع پر جیل انتظامیہ کے خلاف کوئی شکایت درج نہ کرائی گئی۔انھوں نے جیل ایڈمنسٹریشن کو منظم انداز سے چلانے کے جذبے کو سراہا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج جھنگ نے صفائی ستھرائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل فرخ سلطان بھی موجود تھے۔