ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور سید علی عباس نے آج ڈسٹرکٹ جیل قصور کا ماہانہ دورہ

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے خواتین وارڈ،پی سی او روم،نوعمر اسیران کے سٹڈی روم اور جیل ہسپتال کا وزٹ کیااورجیل ہذا میں مقید قیدیوں سے ان کے مسائل دریافت کیا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور سید علی عباس نے آج ڈسٹرکٹ جیل قصور کا ماہانہ دورہ

لاہور : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور سید علی عباس نے آج ڈسٹرکٹ جیل قصور کا ماہانہ دورہ کیا۔سول جج قصور محمد اویس اور سپرنٹنڈنٹ جیل غلام سرور سمرا بھی ان کے ہمراہ تھے۔انھوں نے اسیران کو دی جانے والے کھانے کا معیار چیک کیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے خواتین وارڈ،پی سی او روم،نوعمر اسیران کے سٹڈی روم اور جیل ہسپتال کا وزٹ کیااورجیل ہذا میں مقید قیدیوں سے ان کے مسائل دریافت کیا۔سید علی عباس نے صفائی ستھرائی کا معیار چیک کیااورجیل ہذا میں مقید معمولی جرائم میں ملوث 02نفر اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا۔