کامیاب جوان پروگرام نے ملک بھر میں 19 ارب روپے کی تقسیم کرنے کا عمل مکمل کرلیا ہے، عثمان ڈار

کامیاب جوان پروگرام نے ملک بھر میں 19 ارب روپے کی تقسیم کرنے کا عمل مکمل کرلیا ہے، عثمان ڈار

اسلام آباد :کامیاب جوان پروگرام کے سربراہ عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام نے ملک بھر میں 19 ارب روپے کی تقسیم کرنے کا عمل مکمل کرلیا ہے، جلد ہی کامیاب جوان پروگرام سپورٹس کی دنیا میں بھی تہلکہ مچائے گا۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے قرض کی تقسیم میں پہلے سے بھی زیادہ تیزی آگئی ہے، نہ صوبائی تعصب نا اپنوں پر نوازشات،کامیاب جوان پروگرام کا معیار صرف میرٹ پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہفتہ وار اپ ڈیٹ میں کامیاب جوان پروگرام کی صوبوں میں حوصلہ افزاءکارکردگی سامنے آگئی ہے،کامیاب جوان پروگرام نے ملک بھر میں 19 ارب روپے کی تقسیم کرنے کا عمل مکمل کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب قرض کی تقسیم اور روزگار پیدا کرنے میں سبقت لے گیا،صوبہ سندھ کا قرضہ فراہمی اور روزگارمیں دوسرا نمبر ہے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ اعداد وشمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں اب تک 14 ارب روپے کا قرض نوجوانوں میں تقسیم کیا گیا،پنجاب میں اب تک 11 ہزار21 نوجوانوں کو قرض ملا، ہر کاروبار کامیاب ہوا،صوبہ پنجاب میں کامیاب جوان پروگرام کے قرض سے 22 ہزار 335 نوکریاں پیدا ہوئیں۔پنجاب بھر میں مزید 14 ہزار 856 نوجوانوں کو چند دنوں میں قرض مل جائے گا،سندھ میں کامیاب پروگرام کے تحت وفاقی حکومت نے تین ارب روپے کا قرض فراہم کردیا ہے،صوبہ سندھ میں وفاقی پروگرام کے تحت 4 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار مل گیا ہے