کورولس عثمان کی دوسری بیوی کا کردار نبھانے والی مالہون خاتون نے شادی کرلی

کورولس عثمان کی دوسری بیوی کا کردار نبھانے والی مالہون خاتون نے شادی کرلی

اناطولیہ، ترکی: مشہور  ترکش سیریز کورولش عثمان میں مالہون خاتون کا مرکزی کردار نبھانے والی خوبرو اداکارہ ‘یلدیز جاگری اتکسوائے’ نے عائشہ گُل کے جان سے شادی کرلی۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کچھ دن قبل  منگنی کی تصاویر شیئر کی تھیں جس کے بعد اب انہوں نے اپنی شادی کی  خوبصورت تصاویر بھی  مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

 کورولوش عثمان میں عثمان غازی کی دوسری بیوی کا کردار نبھانے والی اداکارہ ‘یلدیز جاگری اتکسوائے’ نے پاکستان میں نشر کئے جانے والے ترکش ڈرامے عائشہ گُل  کے مرکزی  اور   ترکی کے معروف اداکار ‘برک اوکتے’ سے شادی کی ہے۔

 شادی کی تقریبات میں  اداکار اور اداکارہ کے اہلِ خانہ اور دوستوں سمیت   کورولش عثمان کی بالا خاتون (اوزگے توریر) اور شیخ ایدابالی (سیدا یلدیز) نے بھی شرکت کی۔

  ترکی کی اس خوبصورت جوڑی کی شادی کی تصاویروں کو سوشل میڈیا صارفین  اور مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے  جبکہ انہیں معروف شوبز ستارو ں کی جانب سے  شادی کی مبارکباد بھی دی