میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پیڈمک آفس میں اجلاس، صوبائی وزیر کا صنعتی مراکز میں جاری ترقیاتی کاموں پر اظہار اطمینان

 وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق صنعتی ترقی اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروکار لائے جارہے ہیں، صوبائی وزیر صنعت وتجارت

 میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پیڈمک آفس میں اجلاس، صوبائی وزیر کا صنعتی مراکز میں جاری ترقیاتی کاموں پر اظہار اطمینان

لاہور:صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت آج پیڈمک آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے صنعتی مراکز میں ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین پیڈمک سید نبیل ہاشمی اور سی ای او علی معظم سید کی انڈسٹریل اسٹیٹس میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے پیڈمک کے زیر اہتمام صنعتی مراکز میں ترقیاتی کاموں کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں مزدوروں کیلئے رہائشی عمارات کی تعمیر کیلئے جامع پلان پیش کرنے اور ملٹی پرپز بزنس سینٹر میں آئی ٹی سیکٹر کو سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ قائد اعظم بزنس پارک میں ملٹی پرپز بزنس سینٹر کا سنگ بنیاد یکم مئی کو رکھا جائے گا۔ اس بزنس سینٹر کی ترقیاتی کام ٹائم لائن کے اندر مکمل کیے جائیں۔

صوبائی وزیر نے قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ اور بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ میں ترقیاتی کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان گرڈاسٹیشن پر کام جلد مکمل کیا جائے۔ چونیاں میں پاکستان کے پہلے ایکوا پارک کا تفصیلی پلان اور فنانشیل ماڈل جلد بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ شیخوپور کی طرز پر جنوبی پنجاب میں بھی آئی ٹی انکوبیشن سینٹر پرکام شروع کیا جائے۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق صنعتی ترقی اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروکار لائے جارہے ہیں۔

صنعت کاری کو فروغ دینے کیلئے صوبے بھر میں نئے صنعتی مراکز اور سپیشل اکنامک زونز بنارہے ہیں۔ چیئرمین پیڈمک سید نبیل ہاشمی نے کہا کہ پیڈمک کے زیر اہتمام انڈسٹریل اسٹیٹس میں معیاری ترقیاتی کام تیز رفتاری سے مکمل کیے جارہے ہیں۔صنعت کا ربڑی تعداد میں ان انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹس خریدنے اور صنعت لگانے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ اجلاس میں بورڈ ممبران عارف قاسم، طارق سراج جعفری، جی ایم ٹیکنیکل فاروق جوہری، جی ایم کوآرڈینشین عمر سعید، جی ایم بزنس ڈویلپمنٹ آمنہ فیصل شاہ سمیت متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔