نوجوان کا بلوچستان تا خنجراب سائیکل پر سفرمکمل

نوجوان کا بلوچستان تا خنجراب سائیکل پر سفرمکمل

ہنزہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان عابد بیگ نے بلوچستان سے خُنجراب تک سائیکل پر سفر مکمل کرلیا۔وادی ہنزہ کے نوجوان سائیکلسٹ عابد بیگ نے 3 ہزار کلو میٹر کا فاصلہ 12 روز میں مکمل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے بہتر امیج کو اجاگر کرنا اور سائیکلنگ کو پرومٹ کرنا میرا مقصد ہے، سطح سمندر کے 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے 16 ہزار فٹ کی بلندی کے منفی 15 ڈگری تک کا انوکھا سفر تھا۔  نوجوان سائیکلسٹ عابد بیگ کا آبائی علاقے ہنزہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔