پاکستانی ہاکی ٹیم کے دورہ پورپ کا شیڈول فائنل

پاکستانی ہاکی ٹیم کے دورہ پورپ کا شیڈول فائنل

لاہور: ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ میں میچز کا شیڈول فائنل ہوگیا۔ ویزے اگلےہفتے مل جائیں گے۔

قومی ٹیم پانچ میچز کھیلنے کےلیے بائیس اپریل کو ہالینڈ روانہ ہوگی، ہیڈکوچ سیگفرائید ایکمین آج رات ہی ایمسٹرڈیم روانہ ہورہےہیں۔

پروگرام کےمطابق پاکستان ہاکی ٹیم پہلے مرحلے میں ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم پہنچے گی جہاں تین روز پریکٹس کے بعد چھبیس اپریل کوہالینڈ کے ساتھ پہلا میچ کھیلے گی، دوسرا میچ ستائیس اپریل کوطے ہے۔ اٹھائیس اپریل کو بلجیم روانگی کے بعد انتیس اپریل کووہاں میچ شیڈول ہے، سپین کےساتھ تین میچ دورےمیں شامل ہیں، جو دو، تین اور چارمئی کو ہوں گے۔

ٹیم مینجر خواجہ جنید کےمطابق کافی عرصے بعد پاکستانی ٹیم یورپ جارہی ہے ، ایشیا کپ سےپہلے اس ٹور سے پاکستانی کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے اور ہمیں ٹیم کی خامیوں کو بہتر بنانے کا موقع ملےگا، ایکمین کی جلد روانگی کا مقصد وہاں پر ٹیم کے پہنچنے سے پہلے انتطامات کو یقینی بناناہے۔یورپ سے واپسی پر دوبارہ کیمپ لگے گا جس کے بعد ایشیا کپ کے لیے جکارتہ انڈونیشیا روانگی ہوگی۔