وزیراعلی پنجاب کےالیکشن میں منحرفین سمیت تمام ارکان ووٹ ڈال سکتے ہیں،ڈپٹی اسپیکر

وزیراعلی پنجاب کےالیکشن میں منحرفین سمیت تمام ارکان ووٹ ڈال سکتے ہیں،ڈپٹی اسپیکر

 لاہور: ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے انتخاب میں منحرفین سمیت تمام ارکان ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو میں ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کہا کہ ہائیکورٹ نے مجھے آئین اورقانون کے مطابق صاف وشفاف انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکرکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لئے منحرفین سمیت تمام ارکان ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ محرف ارکان کیخلاف بعد میں کارروائی ہوتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سمجھ رہا ہے کہ وہ اسمبلی کا ماحول خراب کرے گا تو میں نے پریشر لینا نہیں بلکہ دینا ہے۔ تمام دوست افہام و تفہیم سے معاملات آگے چلائیں آج فئیرپلے ہوگا۔ سیکورٹی پرسمجھوتہ نہیں ہوگا۔ قائد ایوان کے لئے ووٹنگ اورنتائج کا اعلان آج ہوگا۔