دبئی پاکستان قونصلیٹ میں تعینات پریس کونسلر عاشق حسین شیخ کے اعزاز میں الواداعی تقریب کا اہتمام

 دبئی پاکستان قونصلیٹ میں تعینات پریس کونسلر عاشق حسین شیخ کے اعزاز میں الواداعی تقریب کا اہتمام

 دبئی :.پاکستان کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم پی - ایف - یو - جے- یو اے ای زون کی جانب سے دبئی پاکستان قونصلیٹ میں تعینات پریس کونسلر عاشق حیسن شیخ کے اعزاز میں الواداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔۔تقریب کی صدارت قونصل جنرل آف پاکستان دبئی احمد امجد علی نے کی۔۔۔الوادعی تقریب میں پاکستانی صحافیوں اور سماجی و بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں سمیت قونصل خانے کے عملے نے شرکت کی.

پاکستان  قونصلیٹ دوبئی میں تعینات پریس کونسلر عاشق حسین کی پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کے اعزاز میں پی -ایف -یو - جے۔ یواےای کی جانب سے شاندار الوادعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔۔۔تقریب کے شرکا نے عاشق حسین شیخ کی کمیونٹی کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا۔۔اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب کی صدارت قونصل جنرل آف پاکستان دوبئی احمد امجد علی نے۔ کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ۔عاشق حسین کے اعزاز میں جس شاندار انداز میں  تقریب کا اہتمام کیا گیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے کمیونٹی کے لئے بہت اچھا کام کیا ہے۔امید کرتا ہوں کہ نئے آنے والے پریس کونسلر بھی عاشق حسین شیخ کی طرح ہی کام کریں گے۔

تقریب کے مہمان خصوصی پریس کونسلر عاشق حسین شیخ  نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں میڈیا کے بھائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اتنے اچھے انداز میں الوداع کیا ہے۔۔۔میں اپنے تین سالہ کیرئر میں میڈیا کے کردار کو سراہاتا ہوں جنہوں نے مل کر پاکستانی کمیونٹی کے لئے کام کیا۔

صدر پاکستان بزنس قونصل محمد اقبال داؤد اور پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری  کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے دوران یواےای میں موجود پاکستانی صحافیوں اور پریس کونسلر عاشق حسین نے بہت ہی مثبت کردار کیا جو قابل تعریف ہے۔

قونصل آفیسر دبئی قونصلیٹ۔۔سید مصور عباس شاہ کا اپنے ساتھی کے حوالے کہنا تھا کہ۔۔کورونا وائرس کے وقت عاشق حسین نے پاکستانی کمیونٹی اور قونصلیٹ کے درمیان پل کا کردار ادا کیا۔قونصلیٹ ان کی خدمات کا معترف ہے۔

صدر پی ایف یو جے یواے ای سجاد اکبر خان نے پی ایف یو جے کی مرکزی قیادت رانا محمد عظیم اور مرکزی صدر جی ایم جمالی کی صحافیوں کے حقوق  ۔لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ۔۔۔ پریس کونسلر عاشق حسین یواےای میں پاکستانی میڈیا کو ساتھ لے کر چلے۔۔ان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا۔۔۔

ڈپٹی قونصل جنرل گیان چند،معروف بزنس مین جمیل اسحاق،مسلم لیگ ن یو اے ای کے مرکزی رہنما سردار آصف کریم ،آل پاکستان مسلم لیگ یو اے ای کے صدر رائے شیر علی کھرل سمیت پی ایف یو جے یو اے ای زون کے سئینر عہدران ارشد محمود رانا،آصف راٹھور ،طارق ندیم ،انصر اکرم نے بھی خطاب کرتے ہوئے پریس کونسلر کی خدمات کو سراہا۔

تقریب کے آخر میں پی ایف یو جے یو اے ای زون کے عہداران قدیر صدیقی،حافظ عبدالرؤف،عشر اشفاق،توقیر احمد اور رانا نصیر سمیت دیگر قونصل جنرل اور مہمانوں کے ہمراہ 14 اگست کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔۔۔جبکہ کمیونٹی خدمات پر پی ایف یو جے یو اے ای کی جانب سے پریس کونسلر عاشق حیسن اور قونصل جنرل آف پاکستان دوبئی احمد امجد علی کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔