میاں اسلم اقبال کا اپنے کیمپ آفس میں پارٹی کارکنوں سے خطاب، پنجاب کی ہرتحصیل میں ماڈل بازار قائم کیا جائے گا

ماڈل بازاروں میں کسانوں کو براہ راست اپنی اجناس فروخت کرنے کی بھی سہولت دی گئی ہے ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے 309رمضان بازار 25 شعبان سے لگ جائیں گے،وزیر صنعت وتجارت

 میاں اسلم اقبال کا اپنے کیمپ آفس میں پارٹی کارکنوں سے خطاب، پنجاب کی ہرتحصیل میں ماڈل بازار قائم کیا جائے گا

لاہور : صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف شہروں میں قائم 32ماڈل بازار عوام کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔ماڈل بازاروں سے ہرسال لاکھوں لوگ مستفید  ہورہے ہیں اور ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے۔وزیر اعلیٰ ماڈل بازاروں کے دائرہ کار بڑھانے کی اصولی منظوری دے چکے ہیں اور پنجاب کی ہرتحصیل میں ماڈل بازار قائم کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے کیمپ آفس میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے اور عوام سے کیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل بازاروں میں کسانوں کو براہ راست اپنی اجناس فروخت کرنے کی بھی سہولت دی گئی ہے اور پنجاب حکومت نے کسانوں کو ماڈل بازاروں میں بغیر فیس سٹالز فراہم کئے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے 309رمضان بازار 25 شعبان سے لگ جائیں گے۔رمضان بازاروں میں آٹا، چینی، گھی، سبزیاں اور دیگر اشیاء ضروریہ سستے داموں دستیاب ہونگی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اشیاء ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کو متحرک کیا گیا ہے۔ مصنوعی مہنگائی پیدا کرکے عام آدمی کی مشکلات بڑھانے والوں کو نشان عبرت بنادیں گے۔جائز منافع حق لیکن ناجائز منافع کمزور طبقات کے حق پر ڈاکہ ہے۔مہنگائی مافیا کو کسی صورت صارفین کی جیبوں پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف پوری قوت سے کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔عوام کامفادبےحدمقدم اور ہر قیمت پر عوامی مفاد کا تحفظ کریں گے