مائنز کیڈسٹرل سسٹم کا آزمائشی طور پر افتتاح کر دیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں محکمہ معدنیات پنجاب کا ڈیجیٹل پنجاب کی جانب ایک اور اہم قدم , معلومات تک رسائی بلاشبہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے، ایڈیشنل سیکرٹری معدنیات سمیعہ سلیم

مائنز کیڈسٹرل سسٹم کا آزمائشی طور پر افتتاح کر دیا گیا

لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں محکمہ معدنیات پنجاب کا ڈیجیٹل پنجاب کی جانب ایک اور اہم قدم۔عوام تک معلومات کی رسائی اب اور بھی آسان بنادی گئی۔ مائنز کیڈسٹرل سسٹم کا آزمائشی افتتاح کر دیا گیا۔ سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری سمیعہ سلیم نے ڈی جی مائنز کے ہمراہ سسٹم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری معدنیات نے کہا کہ جدید ترین سسٹم کی تیاری میں شامل جی آئی ایس ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ کیڈسٹرل سسٹم کی تیاری ڈیجیٹلائزیشن کی جانب انقلابی قدم ہے۔ اس سسٹم کو جلد سے جلد فنکشنل کیا جائے گا تاکہ عوام کے لیے آسانی پیدا کی جائے۔ معلومات تک رسائی بلاشبہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔بعد ازاں سمیعہ سلیم نے سسٹم کو چلانے کے لیے افسران کو متعلقہ عملے کی فوری بھرتی اور تربیت کی بھی ہدایت کی۔