معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے اساتذہ کی تربیت بہت ضروری ہے: صوبائی وزیر لٹریسی راجہ راشد حفیظ

محکمہ خواندگی پنجاب نے جائیکا اور الائیٹ پاکستان کے اشتراک سے ان ٹریننگز کا آغاز کیا:صوبائی وزیر لٹریسی

 معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے اساتذہ کی تربیت بہت ضروری ہے: صوبائی وزیر لٹریسی راجہ راشد حفیظ

لاہور: صوبائی وزیر لٹریسی راجہ راشد حفیظ کی جانب سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل آفس میں محکمہ خواندگی کے اساتذہ کے لیے ورچوئل ٹیچرز ٹریننگ اکیڈمی کا افتتاح کیاگیا۔ محکمہ خواندگی پنجاب نے جائیکا اور الائیٹ پاکستان کے اشتراک سے ان ٹریننگز کا آغاز کیا۔صوبائی وزیر خواندگی وغیررسمی بنیادی تعلیم نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے اساتذہ کی تربیت بہت ضروری ہے۔مستقبل کے معماروں کو اعلی اور معیاری تعلیم فراہم کرنا مقصود ہے وزیرلٹریسی راجہ راشد حفیظ کا کہناتھا کہ آن لائن تربیتی پورٹل سے دوردراز کے علاقوں میں غیر رسمی سکولوں میں تعینات اساتذہ اس تربیتی سہولت سے فائدہ اٹھاکر اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرسکیں گے۔دوردراز کے علاقوں کے نان فارمل اساتذہ اپنے موبائل فون سے جدید تدریسی تربیت حاصل کرسکیں گے۔وزیرلٹریسی راجہ راشد حفیظ نے مزید کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ان کورسز کے کرنے کے بعد اساتذہ کو سرٹیفیکیٹس دے گی۔اس آن لائن پورٹل سے ملک بھر کے اساتذہ تربیت حاصل کر سکیں گے۔وائس چانسلرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر ضیا ء القیوم نے کہا کہ اس آن لائن پورٹل سے اساتذہ کے لیے ڈگری اور ڈپلومہ کے پروگرام بھی شروع کیے جائیں گے تاکہ ان کی اپنی قابلیت میں بھی اضافہ ہوسکے گا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود ڈین فکلیٹی آفس ایجوکیشن علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹرزاہد مجید جائیکا کے سینئر ایجوکیشن ایڈوائزر عابدگل اونیشنل کمیشن برائے ہیومن ڈویلپمنٹ ڈاکٹر شفقت علی نے بھی خطاب کیا۔