کانگو: مسافروں کی کشتی ڈوبنے سے 60 افراد ہلاک

تقریبا 700 افراد کو لے کر جانے والی مسافر بردار کشتی رات کے وقت حادثے کا شکار ہوکر ڈوب گئی جس کے بعد اب تک 60 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے

کانگو: مسافروں کی کشتی ڈوبنے سے 60 افراد ہلاک

افریقی ملک کانگو میں مسافر بردار کشتی ڈوبنے سے60 افراد ہلاک ہوگئے ۔ تقریبا 700 افراد کو لے کر جانے والی مسافر بردار کشتی رات کے وقت حادثے کا شکار ہوکر ڈوب گئی جس کے بعد اب تک 60 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ حکام کے مطابق کشتی کے حادثے میں 300افراد کی جان بچ گئی ہےجبکہ دیگر افراد کے بارے میں حتمی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں ہیں۔