سرگودھا: بھیرہ میں نیزہ بازی کے دلچسپ مقابلے

بھیرہ میں جشن نیزہ بازی کا انقعاد کیا گیا  جس میں  سرگودھا کے علاوہ اسلام آباد ، راولپنڈی ، چکوال ، تلہ گنگ ، گجرات ، جہلم اور دیگر اضلاع سے 300 سے زائد گھوڑ سواروں کی 70 ٹیموں نے حصہ لیا

سرگودھا: بھیرہ میں نیزہ بازی کے دلچسپ مقابلے

سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں نیزہ بازی کے دلچسپ مقابلے ختم ہوگئے، 300 سے زائد شہ سواروں نے نیزہ بازی کے مقابلوں میں حصہ لیا ۔ بھیرہ میں جشن نیزہ بازی کا انقعاد کیا گیا  جس میں   سرگودھا کے علاوہ اسلام آباد ، راولپنڈی ، چکوال ، تلہ گنگ ، گجرات ، جہلم اور دیگر اضلاع سے 300 سے زائد گھوڑ سواروں کی 70 ٹیموں نے حصہ لیا ۔ شہ سواروں کی مہارت اور بہادری دیکھنے کیلئے شائقین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جبکہ نیزہ بازی کیساتھ ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں کے ڈانس نے بھی سماں باندھ دیا ۔ سرگودھا کی پرنس اور شاہین نے پہلی اور دوسری جبکہ اسلام آباد نے تیسری پوزیشن حاصل جبکہ کامیاب گھوڑ سواروں کو آخر میں انعامات سے نوازا گیا ۔