آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے آج فیصل آباد کا ہنآئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے آج فیصل آباد کا ہنگامی دورہ

ڈی آئی جی جیلز فیصل آباد ریجن کے آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈی آئی جی جیلز فیصل آباد ریجن سعید اللہ گوندل اورڈی آئی جی جیلز سرگودہا ریجن نوید رؤوف کی علاوہ فیصل آباد اور سرگودھا ریجنز کے گیارہ جیلوں کیسپرنٹنڈنٹس نے بھی شرکت کی

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے آج فیصل آباد کا ہنآئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے آج فیصل آباد کا ہنگامی دورہ

لاہور : آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے آج فیصل آباد کا ہنگامی دورہ کیااور ڈی آئی جی جیلز فیصل آباد ریجن کے آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈی آئی جی جیلز فیصل آباد ریجن سعید اللہ گوندل اورڈی آئی جی جیلز سرگودہا ریجن نوید رؤوف کی علاوہ فیصل آباد اور سرگودھا ریجنز کے گیارہ جیلوں کیسپرنٹنڈنٹس نے بھی شرکت کی۔ آئی جی جیل خانہ جات نے ان ریجنز کی جیلوں کیانتظامی امور کا جائزہ لیا۔انھوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں سے ڈائریکٹ ملاقات کر کے ان کے مسائل پوچھے جا رہے ہین تاکہ ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے سکیاورقیدیوں کے لواحقین سے بھی ملاقات کر کے پوچھا جا رہا ہیکہ جیل انتظامیہ کی جانب سے ان سے رشوت تو نہیں لی جارہی۔

مرزا شاہد سلیم بیگ نے کہا کہ جیلوں میں تمام کوتاہیوں  کو ختم کرنے کے لیے اور سپرینڈنٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے تمام جیلوں کا میں بذات خود وزٹ کررہا ہوں انھوں نے کہا کہ کرپٹ جیل افسران اور اہلکاروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا،جیلوں کی کنٹین کے نرخ نامے بھی چیک کیے جارہے ہیں تاکہ چیزوں کو مقررہ ریٹ پر فروخت کیاجا سکے۔