چیئرمین پریزنرز ہیلپ کمیٹی ناظم علی ناظم،صدرپریزنرز ہیلپ کمیٹی سید حیات گیلانی و ممبران پریزنرز ہیلپ کمیٹی کا ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ

انھوں نیجیل میں کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ اور روک تھام کے لیے کیے گئے حفاظتی انتظامات اور احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا

چیئرمین پریزنرز ہیلپ کمیٹی ناظم علی ناظم،صدرپریزنرز ہیلپ کمیٹی سید حیات گیلانی و ممبران پریزنرز ہیلپ کمیٹی کا ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ

لاہور : چیئرمین پریزنرز ہیلپ کمیٹی ناظم علی ناظم،صدرپریزنرز ہیلپ کمیٹی سید حیات گیلانی و ممبران پریزنرز ہیلپ کمیٹی نے ایڈووکیٹ مس فاطمہ اور ایڈووکیٹ مس جاوید کے ہمراہ آج ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ کیا۔انھوں نیجیل میں کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ اور روک تھام کے لیے کیے گئے حفاظتی انتظامات اور احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا۔ چیئرمین وممبران پریزنرز ہیلپ کمیٹی نے کچن اسیران میں کھانے کے معیار کو چیک کیا،جیل ہسپتال کا وزٹ کیا اور مریض قیدیوں کی خیریت دریافت کی۔

انھوں نے نوعمر اسیران وارڈ کا وزٹ کیااورجیل انتظامیہ کی جانب سے اسیران کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ پریزنرز ہیلپ کمیٹی نیغریب اور نادار اسیران کو فری لیگل ایڈ دینے کا اعلان کیااورجیل میں قیدیوں کو قرآن پڑھنے کے لیے 36عدد ریلیں مہیا کیں۔ ہیلپ کمیٹی کی جانب سیاسیران ملازمین میں بریانی کی 08دیگیں تقسیم کی گئیں۔سپرنٹنڈنٹ جیل غلام سمرا اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک سرفراز احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔