اینٹی کرپشن نے جعلی بنک اکاؤنٹ کھول کر کروڑوں روپے کا فراڑ کرنے والے ملزمان گرفتار کر لی

ملزمان نے محکمہ تعلقات عامہDGPR کے نام کے جعلی بنک اکانٹ کھول کر کرپشن کی

اینٹی کرپشن نے جعلی بنک اکاؤنٹ کھول کر کروڑوں روپے کا فراڑ کرنے والے ملزمان گرفتار کر لی

لاہور: اینٹی کرپشن نے جعلی بنک اکاؤنٹ کھول کر کروڑوں روپے کا فراڑ کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے ملزمان نے محکمہ تعلقات عامہDGPR کے نام کے جعلی بنک اکانٹ کھول کر کرپشن کی۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ساہیوال میں جاری ایک انکوائری میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ثابت ہونے پراینٹی کرپشن ساہیوال نے ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ کے سابقہ XEN حبیب انور،سابقہ SDO ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ ساہیوال فہد مظہر اور آپریشن مینجر حبیب بینک لمیٹڈ ہڈپہ ضلع ساہیوال جمیل احمد کو گرفتارکر لیا۔

ملزمان نے مرکزی ملزم محمد خالد سے ملکر  محکمہ تعلقات عامہDGPR کے نام کے جعلی بنک اکانٹ  کھول کر کرپشن کی۔ اینٹی کرپشن انکوائری میں 2کروڑ 13لاکھ روپے کی کرپشن کا الزام ثابت ہوا۔جس میں ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن  ساہیوال میں مقدمہ نمبر 31/2019 درج کیا گیا۔جس  میں  ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس حوالے سیریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رائے نعیم اللہ نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارؤائی کر رہے ہیں۔