ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو بینش فاطمہ اور ڈی سی منظر جاوید علی کے زیر صدارت چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس

جس میں ڈائریکٹر ایڈمن چائلڈ پروٹیکشن بیورو حمیرا ارشاد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد کاشف ڈوگر،ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد جواد، ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن محمد عدنان لقمان، فوکل پرسن زرتاب راجہ اور دیگر نے شرکت کی

ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو بینش فاطمہ اور ڈی سی منظر جاوید علی کے زیر صدارت چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس

لاہور: ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو بینش فاطمہ ڈپٹی کمشنر قصورمنظر جاوید علی کے زیر صدارت چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈائریکٹر ایڈمن چائلڈ پروٹیکشن بیورو حمیرا ارشاد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد کاشف ڈوگر، ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد جواد، ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن محمد عدنان لقمان، فوکل پرسن زرتاب راجہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں چائلڈ رائٹس اور چائلڈ ابیوز کے خاتمے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اورآئندہ کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع قصور میں تمام محکمہ جات ملکر چائلڈ ابیوز اور چائلڈ رائٹس کیلئے کام کرینگے تا کہ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور اس کے علاوہ شہریوں کو چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائیگی۔