بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک افسر کے الفاظ نے اُنہیں فاسٹ بالر بننے پر مجبود کر دیا : بھارتی کرکٹر کپل دیو کا انکشاف

بھارتی کھلاڑی کپل دیو نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ’ اُن کی زندگی یکسر بدل گئی تھی جب وہ انڈر 19 کھلاڑیوں کے کیمپ میں داخل ہوئے تھے، انڈر 19 کھلاڑیوں کو ٹریننگ دینے والے اکثر کرکٹ بورڈ کے اہلکار سختی دکھاتے ہیں

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک افسر کے الفاظ نے اُنہیں فاسٹ بالر بننے پر مجبود کر دیا : بھارتی کرکٹر کپل دیو کا انکشاف

بھارتی کرکٹر کپل دیو نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک افسر کے الفاظ نے اُنہیں فاسٹ بالر بننے پر مجبود کر دیا تھا۔ بھارتی کھلاڑی کپل دیو نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ’ اُن کی زندگی یکسر بدل گئی تھی جب وہ انڈر 19 کھلاڑیوں کے کیمپ میں داخل ہوئے تھے، انڈر 19 کھلاڑیوں کو ٹریننگ دینے والے اکثر کرکٹ بورڈ کے اہلکار سختی دکھاتے ہیں۔ کپل دیو نے کہا کہ ’ کرکٹ بورڈ کے اہلکار نے  اُن سے پوچھا کہ وہ کیا کرتے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ ایک فاسٹ بالر ہیں۔بھارت کو پہلی بار ورلڈ کپ جتوانے والے سابق کپتان کپل دیو نے انٹرویو کے دوران مزید بتایا کہ ’ا’نہیں انڈر 19 کیمپ میں بورڈ اہلکار کی جانب سے کہا گیا کہ بھارت کے پاس کوئی فاسٹ بالر نہیں تھا، بورڈ اہلکار نے اُن کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے اُن کی حوصلہ شکنی کی تھی۔

61 سالہ بھارتی کھلاڑی کپل دیو نے بتایا کہ اس انٹرویو کے بعد انہوں نے خود کو خود ہی چیلنج کیا اور خود کو مخاطب کرتے ہوئے  تہیّہ کیا کہ ’ وہ ایک دن فاسٹ بالر بن کر دکھائیں گے اور اس بورڈ اہلکار کو غلط ثابت کریں گے ۔کپل شرما کا کہنا تھا کہ اُنہیں ہمیشہ سے ہی منفی لوگوں کو غلط ثابت کرنا اچھا لگتا ہے۔ کپل شرما نے مزید  بتایا کہ اس واقعے نے اُنہیں فاسٹ بالر بننے پر اُکسایا تھا اور انہوں نے فاسٹ بالر بننے کے لیے محنت شروع کی۔