ہ پنجاب حکومت کانئے مالی سال کا تاریخ سازبجٹ عوام دوست،نئے دور کا آغا ز ہوگا: سید سعیدالحسن شاہ

پنجاب کا تاریخی بجٹ صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی نوید اور صوبے کی تاریخ کا بڑا ترقیاتی پروگرام ہے محکمہ اوقاف کی تمام مساجد و مزارات کی 437.449 ملین روپے سے تعمیر نو اور بحالی کی 21 سکیموں پر مشتمل سالانہ ترقیاتی پروگرام بجٹ کا حصہ

ہ پنجاب حکومت کانئے مالی سال کا تاریخ سازبجٹ عوام دوست،نئے دور کا آغا ز ہوگا: سید سعیدالحسن شاہ

لاہور : صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کانئے مالی سال کا تاریخ سازبجٹ2020-21ء عوام دوست،کسان دوست،متوازن بجٹ سے ترقی اورخوشحالی کے نئے دور کا آغا ز ہوگا۔پنجاب کا تاریخی بجٹ صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی نوید ہے اور صوبے کی تاریخ کا بڑا ترقیاتی پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ 437.449 ملین روپے سے محکمہ اوقاف پنجاب کے زیر انتظام مساجد و مزارات کی تعمیر نو اور بحالی کی 21 سکیموں پر مشتمل سالانہ ترقیاتی پروگرام کو بجٹ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔جھنگ میں حضر ت شا ہ صادق نہنگ کے دربار کی تعمیر و مرمت 4.5ملین روپے سے کی جائے گی۔

سیالکوٹ میں حضرت امام الحق کے دربار پر زائرین کو مختلف سہولیا ت کی فراہمی کے 10ملین روپے،لاہور میں حضرت داتا گنج بخش دربارکے استعمال شدہ پانی کو 13.689 ملین روپے سے دوبارہ قابل استعمال بنانے کا پراجیکٹ،لاہور حضرت بی بی پاک دامن دربار کی  13.550 روپے سے اپ گر یڈیشن،لاہور بادشاہی مسجد کے گرد و جوار میں 10ملین روپے سے مختلف سہولیا ت کی فراہمی کے لئے مختص،لاہور حضرت بی بی پاک دامن کے دربار کی تعمیر و مرمت و دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے126.796ملین روپے،اوکاڑہ میں حضرت پیر بالا پیر کی مسجد کی تعمیر کے لئے10ملین روپے،پاک پتن میں دربار حضرت بابا فرید الدین گنج شکر میں 15ملین روپے سے زائرین کو مختلف سہولیات کی فراہمی،ملتان حضرت بابابہا ؤ الدین ذکریا کے دربار کے گرد و جوار میں مرمتی کاموں کے لئے 10 ملین روپے،ملتان حضر ت سلطان احمدقتال جلال پور پیر والا میں 10 ملین روپے تعمیراتی کاموں کے لئے،خا نیوال دربار حضرت شاہ حبیب ویلج بغداد میں زائرین کو10 ملین روپے سے سہولیا ت کی فراہمی،وہاڑی بورے والا میں دربار حضرت دیوا ن شاہ ولی مشائخ میں 10ملین روپے سے زائرین کو سہولیا ت کی فراہمی، ڈیرہ غازی خان میں دربار حضرت سلطان سخی سرور میں 10 ملین روپے مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے مختص، ڈیرہ غازی خان میں دربار حضرت زندہ پیر میں زائرین کو مختلف سہولیات کی فراہمی کے لئے 5 ملین روپے مختص، مظفر گڑھ میں حضرت داؤد جہانیاں کے دربار اور مسجد کی تعمیر و مرمت کے لئے 10 ملین روپے،مظفر گڑھ میں دربار حضرت عبد الوہاب بخاری دربار کی تعمیر و مرمت کے لئے کے 20ملین روپے،لیہ میں دربار حضرت راجن شاہ کی تعمیر و مرمت کے لئے 10 ملین روپے،صوبہ بھر میں ڈ ویژن کی سطح پر شہید اوراق قرآن کے لئے 54 ملین روپے کی لاگت سے 9قرآن محل کی تعمیر،پنجاب بھر میں اوقاف اراضی کی جیو میپنگ کے لئے  64.690ملین روپے مختص،صوبہ بھر میں 10.124 ملین روپے اوقاف درباروں میں نذرانوں کی وصولی خود کار نظام کے منصوبہ، صوبہ بھراوقاف کے زیر اہتمام مساجد کی تعمیر و مرمت کے لئے 10ملین روپے بجٹ میں رکھے گئے ہیں۔