چائلڈ لیبر کو ختم کرنے کے بعد ہی ملک ترقی کرسکتا ہے:  سارہ احمد

ڈومیسٹک لیبر کا شکار بچوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے: چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب

چائلڈ لیبر کو ختم کرنے کے بعد ہی ملک ترقی کرسکتا ہے:  سارہ احمد

لاہور: چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد سے ''گود'' این جی کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گود این جی او کے وفد کی جانب سے چائلڈ لیبر ڈے کے حوالے سے مختلف سفارشات پیش کی گئیں۔چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے ''گود'' این جی او کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ''گود'' این جی اور دیگر این جی اوز کے ساتھ مل کر چائلڈ لیبر کا خاتمہ کریں گے۔

ڈومیسٹک لیبر کا شکار بچوں کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ سارہ احمد نے مزید کہا کہ چائلڈ لیبر کا شکار بچوں کی نفسیاتی کونسلنگ اور کورونا وائرس کے بارے میں آگاہی بہت ضروری ہے۔ چائلڈ لیبر کو ختم کرنے کے بعد ہی ملک ترقی کرسکتا ہے۔