ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور ممتاز احمد کا آج ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ

ممتاز احمد نے کچن میں کھانے کے معیار کو چیک کیااورجیل انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے لیے کئے جانے والے تمام اقدامات کو سراہا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور ممتاز احمد کا آج ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ

لاہور : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور ممتاز احمد نے آج ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ کیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل غلام سرور سمرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کو 19جیسی موذی مرض سے نبٹنے کے لیے تمام حفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انھوں نے جیل کے ہسپتال میں مریض قیدیوں کی عیادت کی۔ممتاز احمد نے کچن میں کھانے کے معیار کو چیک کیااورجیل انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے لیے کئے جانے والے تمام اقدامات کو سراہا۔