چیئرپرسن پنجاب و ویمن پروٹیکشن اتھارٹی فاطمہ چدھڑ کا رحیم یار خان میں خاتون پر تشدد کے واقعے کا نوٹس

اس حوالے سے فاطمہ چدھڑ، چیئر پرسن کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا معاشرے میں پنپنے والی درندگی صفت سوچ کی عکاسی کرتی ہے

چیئرپرسن پنجاب و ویمن پروٹیکشن اتھارٹی فاطمہ چدھڑ کا رحیم یار خان میں خاتون پر تشدد کے واقعے کا نوٹس

لاہور : چیئرپرسن پنجاب و ویمن پروٹیکشن اتھارٹی فاطمہ چدھڑ نے رحیم یار خان میں خاتون پر تشدد کے واقعے کا نوٹس کے لیا۔ چیئرپرسن پنجاب و ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے رحیم یارخان کے علاقے عباسیہ ٹاؤن میں خاتون پر مبینہ تشدد کے معاملے پر پولیس ڈیپارٹمنٹ کو خاتون کے ساتھ مکمل قانونی تعاون دینے کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔ متاثرہ خاتون کو دارالامان رحیم یار خان میں شفٹ کروا دیا گیا جہاں پر تمام سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے فاطمہ چدھڑ، چیئر پرسن کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا معاشرے میں پنپنے والی درندگی صفت سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔ چیئرپرسن کی طرف سے اس بات کا اعادہ بھی کیا گیا کہ تشدد کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ ملزموں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے اور متاثرہ خاتون کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے۔