پشاور زلمی نے کراچی کنگزکو 6 وکٹ سے ہرا دیا

پشاور زلمی نے کراچی کنگزکو 6 وکٹ سے ہرا دیا

ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی نے کراچی کنگزکو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے 24 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور زلمی نےکراچی کنگز کا 109 رنزکا ہدف 11ویں اوور میں حاصل کرلیا۔پشاور زلمی کے اوپنر حضرت اللہ زازئی نے دھواں دھاربیٹنگ کی اور  26 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مددسے 63 رنز بنائے۔