عتیقہ اوڈھو ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ کی چیئرپرسن منتخب

عتیقہ اوڈھو ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ کی چیئرپرسن منتخب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو اداکاروں کے حقوق کے تحفظ اور پاکستانی انٹرٹینمینٹ انڈسٹری کے بہتر مستقبل کے لیے کام کرنے کے لیے ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ کی چیئرپرسن منتخب ہوگئیں۔ادارے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس حوالے سے اپنے بیان میں لکھا کہ ’ہم اے سی ٹی میں، اپنی نو منتخب چیئرپرسن، نمایاں اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا استقبال کرتے ہیں۔‘بیان میں ادارے نے اداکارہ کی انڈسٹری کے لیے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’عتیقہ پہلے ہی ہماری انڈسٹری کی بہتری کے لیے پردے کے پیچھے بہت سارے کام کر چکی ہے، ان کا حالیہ کارنامہ اے سی ٹی کے تمام ممبروں کے لیے کم لاگت والا میڈیکل اور ہیلتھ انشورنس کا حصول ہے۔