نویں اور گیارہویں جماعت کے طلباء کو پروموٹ کیا جائے گا: ڈاکٹر مراد راس

نویں اور گیارہویں جماعت کے طلباء جو 40 فیصد سے کم امتحانات میں فیل ہوں گے ان کو پاسنگ گریڈ دیا جائے گا 

 نویں اور گیارہویں جماعت کے طلباء کو پروموٹ کیا جائے گا: ڈاکٹر مراد راس

لاہور :  صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کرونا وائرس کی بدولت طلباء کے امتحانات اور پروموشن کے حوالے نوٹیفیکیشن ٹویٹ کر دیا   دسویں جماعت کے طالب علموں کے پرچے چیک ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا  بارہویں جماعت کے طلباء اپنے گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبر لے سکیں گے یا پھر 2021 میں امتحان دینے کا آپشن بھی ہو گا  جو طلباء دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات نہیں دے سکے ان کے نتائج نویں اور گیارہویں جماعتوں کے نتائج کی بنیادوں پر دئیے جائیں گے

بشرطیکہ وہ تمام مضامینِ میں پاس ہوں  نویں اور گیارہویں جماعت کے طلباء جو 40 فیصد سے کم امتحانات میں فیل ہوں گے ان کو پاسنگ گریڈ دیا جائے گا  چار اقسام کے طلباء کے لئے خصوصی امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا   چار اقسام میں وہ طلباء جو گریڈ بہتر کرنا چاہتے ہوں، جو کمپوزٹ امتحان دینا چاہتے ہوں، جو اضافی مضامین لینا چاہتے ہوں اور جو گیارہویں گریڈ میں 40 فیصد سے زیادہ امتحانات میں فیل ہوئے ہوں شامل ہیں  خصوصی امتحانات کی تاریخ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں موجود ہے   مشکل حالات میں عوامی حق میں بہتر فیصلے کرنے کی کوشیش کر رہے ہیں