چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک سے ڈائریکٹر جنرل این ایل سی میجر جنرل یوسف جمال نے آج یہاں کیمپ آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں ترقیاتی منصوبوں اورباہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے اختتام پر چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک اور میجر جنرل یوسف جمال نے سووینئر کا تبادلہ بھی کیا۔