ای سی سی نے مزدوروں، یومیہ اجرت کمانے والوں کیلئے 75 ارب روپے مختص کردیے

یہ رقم وزیراعظم کی جانب سے مزداروں اور یومیہ اجرت کمانے والوں کے لیے اعلان کردہ 2 کھرب روپے کے ریلیف پیکج کا حصہ ہے

ای سی سی نے مزدوروں، یومیہ اجرت کمانے والوں کیلئے 75 ارب روپے مختص کردیے

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے مزدوروں اور یومیہ اجرت کمانے والوں میں تقسیم کرنے کے لیے 75 ارب روپے مختص کردیے۔ یہ رقم وزیراعظم کی جانب سے مزداروں اور یومیہ اجرت کمانے والوں کے لیے اعلان کردہ 2 کھرب روپے کے ریلیف پیکج کا حصہ ہے جسے اس سے قبل وزارت صنعت و پیداوار اور تجارت کے ذریعے صنعتوں اور کاروباری اداروں کو دیا جانا تھا تا کہ وہ ورکرز کو نوکریوں سے نہ نکالیں۔

ای سی سی کے اجلاس کی صدارت مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کی جس میں ان ورکرز کے لیے ہنگامی نقد معاونت کے طریقہ کار کی منظوری دی گئی جن کے روزگار کورونا وائرس عالمی وبا کے باعث متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے کورونا کے باعث بیروزگار ہونے والوں کیلئے ریلیف پروگرام کا آغاز کردیا ادائیگی کے طریقہ کار پر محکمہ خزانہ، غربت مٹاؤ ڈویژن اور بی آئی ایس پی نے کام کیا۔ بی آئی ایس پی بورڈ نے احساس مزدور (کیٹگری 4) میں رقوم حاصل کرنے والوں کی شناخت کے لیے احساس ایمرجنسی کیش کی کیٹیگری 3 کی اہلیت کے طریقہ کار کو استعمال کرنے کی منظوری دی۔

چنانچہ تصدیق کا عمل بی آئی ایس پی کے سروے اور نادرا میں قومی شناختی رجسٹریشن کے اندراج پر کیا جائے گا۔ کیٹیگری 4 میں رقوم حاصل کرنے والوں کو شامل کر کے لیے درخواستیں صرف احساس لیبر پورٹل کے ذریعے وصول کی جائیں گی۔ اس طرح 12 ہزار روپے نقد (یکمشت معاونت) کی تقسیم بی آئی ایس پی کے ادائیگی کے موجودہ طریقہ کار کے ذریعے کی جائے گی۔