عام آدمی کی معاشی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی ،عثمان بزدار

 گھروں میں رہنے سے کوروناکا پھیلاؤ کم ہوگا : وزیر اعلیٰ پنجاب

عام آدمی کی معاشی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی ،عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت نے کورونا وباء کے تناظر میں کثیرالجہتی حکمت عملی اختیار کی ہے،عوام گھروں میں رہیں گے تو کوروناوائرس کا پھیلاؤ کم سے کم ہوگا۔ عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سماجی فاصلے قائم رکھنے کی پالیسی پر عملدرآمد کرنے میں ہی تحفظ اور حفاظت ہے،ہماری کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پوری نظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی معاشی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی،مگر کورونا کے خطرات بدستور موجود ہیں سب کو احتیاط اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی،شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔