’ارطغرل غازی‘ پاکستان میں سب یہ سیریز بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں

’ارطغرل غازی‘ کی اداکارہ پاکستان سے ملنے والی محبت کی شکرگزار

’ارطغرل غازی‘ پاکستان میں سب یہ سیریز بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں

عمران خان کی ہدایت پر سرکاری چینل پر نشر کی جانے والی ترکش سیریز ’دیرلیش ارطغرلمیں ’بانو چیچک خاتون‘ کا کردار ادا کرنے والی ترکش اداکارہ ایزگی ایسما نے پاکستان سے ملنے والی بے پناہ محبت پر شکریہ ادا کیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرترک اداکارہ ایزگی کے اکاؤنٹ پر ایک پاکستانی مداح نے ان کے کام کو سراہتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں سب یہ سیریز بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے ایزگی کو اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ پاکستان میں اس سیریز نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔

مداح کے محبت بھرے  پیغام کا انتہائی شائستگی سے جواب دیتے ہوئے ایزگی نے جوابی کمنٹ میں پاکستانیوں کو پرجوش انداز اپناتے ہوئے ’ہیلو ‘ کہا اور پاکستان سے ملنے والے پیار اور تعریفوں کا شکریہ ادا کیا۔ ایزگی نے لکھا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ مشکل دنوں میں پاکستانیوں کو خوش کرنے میں کامیاب رہے ہیں ، آخر میں انہوں نے لکھا کہ خوش ، پُرامن اور صحت مند رہیے ۔  واضح رہے کہ ایزگی نے شہرہ آفاق ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرلمیں ارطغرل کے قریبی ساتھی دوگان بے کی اہلیہ ’بانو چیچک خاتون‘ کا کردار ادا کیا تھا۔