جرمنی میں تماشائیوں کے بغیر فٹ بال لیگ میچز کی تیاری

دو مہینے بعد شروع ہونے والے بنڈس لیگا لیگ میں مجموعی طور پر 18 ٹیمیں حصہ لیں گی

جرمنی میں تماشائیوں کے بغیر فٹ بال لیگ میچز کی تیاری

جرمنی میں 16 مئی سے شروع ہونے والی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کے باقی تمام 26 میچز تماشائیوں کے بغیر کھیلے جائیں گے الجریزہ کی رپورٹ  کے مطابق جرمنی میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی آنے کے بعد لیگ کے 20-2019 کے سیزن کے 26 میچز دوبارہ شروع ہوں گے دو مہینے بعد شروع ہونے والے بنڈس لیگا لیگ میں مجموعی طور پر 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

میچز کے دوران اسٹیڈیم میں میں صرف 300 افراد پر مشتمل ضروری عملہ اور اہلکار شریک ہوں گے جبکہ کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تھوکنے، گروہوں میں جشن منانے یا ٹیم کے ساتھیوں کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں میچوں کے دوران کلب کے ایگزیکٹوز، فائر فائٹرز اور پولیس فورسز، اسٹیڈیم کے سیکیورٹی اہلکار اور صحافی موجود ہوں گے علاوہ ازیں سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے لیے ٹیموں کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ میچ سے قبل وہ فوٹو سیشن کروائیں۔

رپورٹ کے مطابق متبادل کھلاڑی ماسک پہن کر بیٹھیں گے اور گول ہونے کی صورت میں تمام کھلاڑی اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں گے۔ علاوہ ازیں ٹیم کے کوچز کو اجازت دی جائے گی کہ وہ اپنے ماسک ہٹا کر کھلاڑیوں کو ہدایات دے سکیں گے لیکن کم سے کم ڈیڑھ میٹر کی دوری برقرار رکھیں گے کچھ کلب میچوں میں ماحول کو پرجوش رکھنے کے لیے مداحوں کے لیے میوزک اور پلے کارڈز استعمال کیے جائیں گے۔