بابر اعظم کو 'خاموشی' سے قومی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا

پاکستان کرکڑ بورڈ نے سرفراز احمد کی جگہ بابر اعظم کو ٹی20 کا کپتان مقرر کردیا تھا جبکہ کوئی ون ڈے سیریز نہ ہونے کے سبب ون ڈے ٹیم کے کپتان کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا تھا

بابر اعظم کو 'خاموشی' سے قومی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے نوجوان بلے باز بابر اعظم کو ٹی20 کے بعد انتہائی خاموشی کے ساتھ پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا بھی کپتان مقرر کردیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکڑ بورڈ نے سرفراز احمد کی جگہ بابر اعظم کو ٹی20 کا کپتان مقرر کردیا تھا جبکہ کوئی ون ڈے سیریز نہ ہونے کے سبب ون ڈے ٹیم کے کپتان کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا تھا  پی سی بی کی جانب سے کافی عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی ون ڈے ٹیم کے کپتان کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا لیکن اب نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ پی سی بی نے خاموشی کے ساتھ بابر اعظم کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بھی مقرر کردیا۔

بابر اعظم کی ٹی20 کرکٹ میں بحیثیت کپتان سرفراز کے مقابلے میں کمتر کارکردگی کو دیکھتے ہوئے توقع تھی کہ شاید بورڈ سرفراز کو ہی ون ڈے ٹیم کے کپتان کے منصب پر برقرار رکھے گا لیکن ایسا نہ ہو سکا یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جب سرفراز کو ہتا کر اظہر کو ٹیسٹ اور بابر کوٹی20 ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا تو باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا تھا اور پریس کانفرنس بھی کی گئی تھی ہو سکتا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ حالات میں پی سی بی نے پریس کانفرنس کرنا مناسب نہ سمجھا ہو لیکن ون ڈے ٹیم کے کپتان کے تقرر کے حوالے سے ایک پریس ریلیز تک جاری نہ کرنا پی سی بی کے شایان شان نہیں۔