ایس ایچ او منکیرہ کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی 4 مجرمان اشتہاری گرفتار

مذکوران پولیس کو مقدمہ نمبر 202/16 زیر دفعہ 406 ت پ تھانہ منکیرہ میں مطلوب تھے۔موثر کاروائیوں پر ڈی پی او بھکر نے ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے

ایس ایچ او منکیرہ کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی 4 مجرمان اشتہاری گرفتار

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءنے جملہ پولیس افسران ضلع بھکر کو معاشرتی جرائم کے خاتمے اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی احکامات جاری کیے ہیں۔ اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ منیکرہ انسپکٹر احمد عباس خان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے مسمی شاہد اقبال ولد شبیر سکنہ منکیرہ،بشیر ولد خدابخش سکنہ منکیرہ،اقبال ولد اسلم سکنہ منکیرہ،اسلم ولد کریم بخش سکنہ منکیرہ کو گرفتار کرلیا۔

مذکوران پولیس کو مقدمہ نمبر 202/16 زیر دفعہ 406 ت پ تھانہ منکیرہ میں مطلوب تھے۔موثر کاروائیوں پر ڈی پی او بھکر نے ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔