ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر کا علاقے میں منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی

اس ضمن میں ایس ایچ اوتھانہ سٹی بھکر SI محمد اختر بگا نے ہمراہ نفری تھانہ سٹی بھکر کے ایریا میں سرچ آپریشن کیا

ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر کا علاقے میں منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی

تفصیلات کے مطابق جرائم کے سدباب اور مجرمان کی سرکوبی کیلئے ضلع بھکر کے مختلف تھانہ جات کی طرف سے سرچ آپریشنز کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ اس ضمن میں ایس ایچ اوتھانہ سٹی بھکر SI محمد اختر بگا نے ہمراہ نفری تھانہ سٹی بھکر کے ایریا میں سرچ آپریشن کیا۔اس دوران اللہ نواز ولد غلام حسین سکنہ بھکر سے چرس 560گرام، محمد عدیل ولد مقیم حیدر سے 540 گرام چرس برآمد کی گئی۔

ملزمان کے خلاف امتناع منشیات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ حیات اللہ ولد حبیب اللہ سکنہ محلہ عالم آباد بھکر سے پسٹل 30 بور معہ 3 ضرب کارتوس برآمد کرکے اسلحہ آرڈنیس کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ھے۔