انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس عارف نواز خان کا ریلوے پولیس شہدا ءاور دوران سروس وفات پا جانے والے ملازمین کی فیملیز کو عید پیکج دینے کا فیصلہ

جن کی فیملیز کے لئے ریلوے پولیس ویلفیئر فنڈ فی کس 10,000روپے عید پیکج جبکہ دوران سروس وفات پا جانے والے ریلوے پولیس کے 93ملازمین کی فیملیز کو فی کس 5,000روپے عید پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس عارف نواز خان کا ریلوے پولیس شہدا ءاور دوران سروس وفات پا جانے والے ملازمین کی فیملیز کو عید پیکج دینے کا فیصلہ

لاہور (پ ۔ر ) انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس عارف نواز خان کی خصوصی ہدایت پر ریلوے پولیس شہدا ءاور دوران سروس وفات پا جانے والے ملازمین کی فیملیز کو عید پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک و قوم کی حفاظت اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں پاکستان ریلوے کے 32جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے جن کی فیملیز کے لئے ریلوے پولیس ویلفیئر فنڈ فی کس 10,000روپے عید پیکج جبکہ دوران سروس وفات پا جانے والے ریلوے پولیس کے 93ملازمین کی فیملیز کو فی کس 5,000روپے عید پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ آئی جی پاکستان ریلوے پولیس کی جانب سے ریلوے پولیس کے تمام ایس پیز کو ہداےت جاری کی گئی ہیں کہ ریلوے پولیس ملازمین کو تنخواہ ہر صورت 23مئی سے پہلے ادا کی جائے تاکہ ریلوے پولیس ملازمین عید کے پر مسرت موقع پر اپنی فیملیز کے لئے خریداری کر کے عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں ۔