دبئی : صدرپی ایف یو جے یو اے ای زون سجاد اکبر خان اور جنرل سیکرٹری سید مدثر خوشنود کی قونصل جنرل آف پاکستان دبئی احمد امجد علی سے ملاقات

دبئی : صدرپی ایف یو جے یو اے ای زون سجاد اکبر خان اور جنرل سیکرٹری سید مدثر خوشنود کی قونصل جنرل آف پاکستان دبئی احمد امجد علی سے ملاقات

دبئی : پی ایف یو جے یو اے ای زون کے صدر سجاد اکبر خان اور 92نیوز یو اے ای کے بیورو چیف و پی ایف یو جے یو اے ای زون کے جنرل سیکرٹری سید مدثر خوشنود کی قونصل جنرل آف پاکستان دبئی احمد امجد علی سے ان کے آفس میں ملاقات اس موقع ، سید مدثر خوشنود اور سجاد اکبر خان یو اے ای سے پاکستان جانے والے پاکستانیوں کی مشکلات سے قونصل جنرل آف پاکستان کو آگاہ کیا جبکہ قونصل جنرل نے بتایا کہ وہ اور ان کی ٹیم پورکی کوشش کررہی ہے لیکن پاکستان جانے والی فلائٹس کم ہیں جس وجہ شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ہمیں لوگوں کی مشکلات کا بھی احساس ہے ، امید ہے کہ حکومت پاکستان جلد مزید فلائٹس چلائے گی ، تاکہ پاکستان جانے والے پاکستانیوں کو فوری پاکستان بھیجنے کا عمل مکمل ہوسکے ۔

اس موقع پر پریس کونسلر شیخ عاشق حسین بھی موجود تھے جبکہ پاکستان کی سب سے بڑی صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پی ایف یو جے ، یو اے ای زون کے صدر سجاد اکبر خان نے بھی حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ مزید فلائٹس چلائے تاکہ مشکلات کم ہو سکیں۔ جنرل سیکرٹری سید مدثر خوشنود نے یو اے ای حکومت کی بھی تعریف کی کہ انہوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے احسن اقدامات کئے اور بالخصوص پاکستانی کمیونٹی حکومت یو اے ای کے شکر گزار ہیں ۔