صوبائی وزیر آبپاشی  محسن خان لغاری کا ہفتہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے پیغام

صوبائی وزیر آبپاشی  محسن خان لغاری کا ہفتہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے پیغام

لاہور:صوبائی وزیر آبپاشی محسن خان لغاری  نے ہفتہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت پوری انسانیت کے لئے رشد و ہدایت، فلاح و بہبود اور سلامتی کا منبع ہے۔ حضور پاک  کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہی تمام انسانیت کی بھلائی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات  تمام انسانوں کے لیے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔حضور پاک صلی اللہ علیہ و سلم نے تمام انسانیت کو جہالت ناانصافی اور ظلم سے نجات دلای۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اظہار عشق کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی زندگیاں آپ کی تعلیمات کے مطابق ڈھال دیں۔صوبائی وزیر آبپاشی محسن خان لغاری نے حکومت کی طرف ہر سال  ماہ ربیع الاول میں  ہفتے شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم منانے کو احسن اقدام قرار دیا۔